سٹار نیوز ایجنسی
واشنگٹن (امریکا). امریکا کے صدربراک حسین اوباما نے کہا ہے کہ افغان حکومت کاکردگی بہتر بنائے۔ منشیات اور کرپشن کے خاتمے کیلئے اصلاحات کی جائیں۔ امریکا کے صدر براک اوباما غیر اعلانیہ دورہ پر اچانک افغانستان پہنچ گئے۔ صدارت سنبھالنے کے بعد براک اوباما کا یہ پہلا دورہ افغانستان ہے۔ دورہ میں صدر اوباما صدر نے کرزئی اورافغان کابینہ کے ارکان سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب میں صدر اوباما نے کہا کہ افغان حکومت کوسویلین معاملات میں مزید اصلاحات کی ضرورت ہے۔ صدرکرزئی کو براک اوباما کی آمد کی خبر صرف ایک گھنٹے قبل دی گئی۔ صدر اوباما نے امریکی فوجیوں سے خطاب میں ان کی کارکردگی کو سراہا اورحوصلہ افزائی کی۔ دورہ کا دورانیہ چند گھنٹوں پر مشتمل ہے۔ صدر اوباما پہلے بگرام ائیر بیس پہنچے تھے جس کے بعد کابل کیلئے روانہ ہوئے۔